Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپر ہیومن بننے کیلئے دماغی چپ تیار

کیلیفورنیا ....... یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا کے بائیو میڈیکل انجینیئر نے ایک ایسی دماغی چپ تیار کی ہے جوانسان کے دماغ میں ٹرانسپلانٹ کی جائیگی جس سے اسکی یادداشت میں زبردست اضافہ ہوگا اور یوں یہ شخص ”سپر ہیومن“ ہوجائیگا۔ یہ چپ الیکٹریکل سگنل دیگی جس سے انسان کی یادداشت برسوں تک برقرار رہیگی۔ اس وقت فالج کے شکار مریضوں پر اس چپ کے تجربات کئے جارہے ہیں لیکن مستقبل میں یہ چپ تجارتی طور پر دستیاب ہوگی اور کوئی بھی شخص اپنی یادداشت میں اضافے کیلئے اسے اپنے دماغ میں نصب کراسکتا ہے۔ اگرچہ اس وقت یہ منصوبہ کسی سائنسی فکشن فلم کی مانند نظر آرہا ہے لیکن جلد ہی ایسی چپ عام ہوجائیگی۔ اسے کامیابی کے ساتھ بندروں اور چوہوں کے دماغ میں نصب کیا گیا اور پھر اسکا تجربہ کیا گیا۔ مکینیکل انجینیئر اس پر 20سال تک کام کرتے رہے تھے۔ اس سافٹ ویئرکے نتیجے میں ایسے لوگوں کو بیحد فائدہ ہوگا جنہیں بھولنے کی عادت ہے۔چپ تیار کرنے والی فرم کو امید ہے کہ اس سے الزائمر کے مریضوں کو بھی فائدہ ہوگا۔
 

شیئر: