Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کی جانب سے جنگبندی کی 900خلاف ورزیاں

جازان۔۔۔سعودی عرب کی زیر قیادت اتحادی افواج کی کمان نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران حوثی باغیوں اور ان کے حلیف معز ول صدر علی صالح کے جنگجوؤں کی جانب سے جنگبندی کی 900سے زیادہ خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آچکی ہیں۔ جازان ریجن میں 124، نجران میں 81، یمن میں 692، مأرب میں 124،شبوہ میں 24تعز میں 265، الضالع میں 44حجہ میں 48، الجوف میں 116، صنعاء میں 25، البیضاء میں 41، عدن میں 5اور دیگر مقامات پر 3سے زیادہ خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔ باغیوں نے میزائل ، گولے، فائرنگ سمیت متعدد اسلحہ حملوں میں استعمال کئے۔اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ جہاں جہاں سے حملے کئے گئے، جوابی کارروائی کرکے حملے کرنیوالوں کو خاموش کردیا گیا۔

شیئر: