Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایم کیو ایم لندن کے رہنما گرفتار

ایم کیو ایم کے رہنما حسن ظفر کو گرفتار کیا جا رہا ہے
کراچی ..... ایم کیو ایم لندن کے رہنما پروفیسر حسن ظفر عارف اور کنور خالد یونس کو رینجرز نے حراست میں لے لیا۔ایم کیو ایم لندن کی جانب سے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کا اعلان کیا گیا تھا تاہم جب پارٹی رہنما پریس کلب پہنچے تو انہیں کلب میں داخل ہونے سے قبل حراست میں لے لیا گیا۔ایم کیو ایم کی جانب سے پریس کانفرنس ملتوی کر دی گئی۔ حسن ظفر عارف پریس کلب کے باہر موٹر سائیکل پر بیٹھے ہوئے تھے۔ رینجرز اہلکار ان کے پاس آئے، ان سے مصافحہ کیا اور ساتھ چلنے کیلئے کہا۔ حسن ظفر عارف کو موبائل میں بٹھایا اور ساتھ لے گئے۔ایم کیو ایم کے کچھ کارکنان کراچی پریس کلب کے باہر موجود تھے جب رینجرز نے رہنما ﺅں کو حراست میں لیا تو کارکن بھی چلے گئے۔ٹی وی رپورٹ کے مطابق رینجرز نے حسن ظفر اور کنور خالد یونس کو رینجرز کے تفتیشی مرکز میٹھا رام ہاسٹل منتقل کردیا۔ دریں اثناء ایم کیو ایم لندن کے رہنما واسع جلیل نے گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رابطہ کمیٹی کے دوسرے ارکان سے بھی رابطہ نہیں ہو رہا۔واسع جلیل نے مزید کہا کہ خدشہ ہے رابطہ کمیٹی کے دوسرے ارکان کوبھی گرفتار کرلیا گیا ۔

شیئر: