Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی وزیرداخلہ کا دورہ بحرین

نئی دہلی ......مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اتوار کو 3 روزہ دورے پر بحرین پہنچیں گے۔ وزارت داخلہ کے مطابق راج ناتھ بحرین کے وزیر داخلہ لیفٹنٹ جنرل شیخ رشید بن عبداللہ الخلیفہ کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کریں گے۔ انسانی اسمگلنگ روکنے کے اقدامات پربات ہو گی۔ ایک معاہدے پر دستخط ہونے کی امید ہے۔جس کے تحت دونوں ملک انسانی اسمگلنگ روکنے کے اقدامات، متاثرہ لوگوں کی مدد اور انہیں ان کے ملک بھیجنے میں تعاون کریں گے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا، جنوب مشرقی ایشیا کے بعد انسانی اسمگلنگ کا دوسرا سب سے بڑا مرکز ہے اور ہند اس مرکز کا اہم ملک ہے۔ ایک اندازے کے مطابق جنوبی ایشیا میں ہر سال ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ لوگوں کی اسمگلنگ کی جاتی ہے۔ 

شیئر: