Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلم رئیس کی خفیہ مقام پر شوٹنگ؟

ممبئی ..... پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بالی وڈ فلم”رئیس‘ ‘کی شوٹنگ خفیہ مقام پر مکمل کررہی ہیں۔ مہاراشٹرا نونرمن سنہا (ایم این ایس) نے پاکستانی اداکاروں کو ہند چھوڑنے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد ہندوستانی فلم ایسوسی ایشن نے پاکستانی فنکاروں پر ہند میں کام کرنے پر پابندی عائد کردی۔ اس سے پہلے خبر تھی کہ ماہرہ خان کا کردار فلم ”رئیس‘ ‘سے نکالنے کا فیصلہ کرلیاگیا تاہم اب رپورٹس کے مطابق مائرہ خان ابو ظبی میں فلم کی شوٹنگ مکمل کررہی ہیں۔

شیئر: