Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انوشکا کا "کافی ود کرن "میں شرکت سے انکار

ممبئی .....بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے معروف ہدایتکار کرن جوہر کے شو”کافی ود کرن“ کے سیزن 5 میں مہمان بننے سے انکار کردیا۔ انوشکا شرما اور ہدایتکار کرن جوہر نے فلم ”اے دل ہے مشکل“ میں ایک ساتھ کام کیا لیکن اب انوشکا نے کسی بھی تنازع سے بچنے کےلئے کرن جوہر کے مشہور شو”کافی ود کرن“ میں میزبان بننے سے انکار کردیا ۔ انوشکا شرما اپنی ذاتی زندگی کو میڈیا کی شہ سرخیوں سے دور رکھنے کی کوشش کرتی ہیں یہی وجہ ہے کہ اپنے اور ویراٹ کوہلی کی دوستی سے متعلق کسی قسم کے سوال کا جواب دینے سے کتراتی ہیں اسی لئے انہوں نے پروگرام میں شرکت سے انکار کردیا جس پر ہدایتکار نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

شیئر: