Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی پی ایل کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کو اجازت

 
 لاہور.. پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں شرکت کے لئے قومی ٹیم کے 15 کھلاڑیوں کو اجازت نامہ جاری کر دیا۔ ان میں شاہد آفریدی، عمر اکمل، سہیل تنویر اور دیگرشامل ہیں۔ بابر اعظم، شرجیل خان اور آل راو¿نڈر محمد نواز کو اجازت دینے یا دینے سے متعلق فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔بابراعظم اور محمد نواز اس وقت ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ ہیں اور قومی ٹیم کے ساتھ یو اے ای میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا حصہ ہیں شرجیل خان کو دورہ آسٹریلیا کے لئے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ 4 نومبر سے ڈھاکا میں شروع ہورہی ہے جو 9 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگی۔

شیئر: