Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہار کی نتیش حکومت میں صحافی بھی محفوظ نہیں، پریم کمار

نئی دہلی(نمائندہ اردو نیوز)بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینیئر لیڈر اور بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر پریم کمار نے ریاست میں صحافیوں پر مسلسل ہونے والے حملوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ نتیش حکومت کے دور اقتدار میں صحافی بھی محفوظ نہیں ۔ پریم کمارنے گزشتہ شام ضلع کے موروا میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیوان میں صحافی راجیش رنجن کے قتل کو چند ماہ ہی گزرے تھے کہ دارالحکومت پٹنہ میں فوٹوجرنلسٹ کے بیٹے پر جرائم پیشہ افراد نے جان لیوا حملہ کر دیا۔ اس سے واضح ہو گیا ہے کہ نتیش حکومت میں عام آدمی تو دور ،صحافی تک محفوظ نہیں ۔انہوں نے کہا کہ بہار کی نتیش حکومت راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے دباؤ کی وجہ سے ہی رنجن قتل کیس میںسستی برت رہی ہے۔ پریم کمار نے کہا کہ بہار میں صحافیوں پر بڑھتے ہوئے حملے اور شہاب الدین کو سرکاری تحفظ دینے کیخلاف احتجاج میں ان کی پارٹی آئندہ 14 ستمبر کو ریاست کے تمام ضلع کوارٹروں پر دھرنے اور مظاہرے کا اہتمام کرے گی۔

شیئر: