Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ : مساجد کی بجلی چوری کا انکشاف، دکانوں کو فراہم کی جا رہی تھی

کمرشل ٹاور کی لفٹ کو بھی مسجد میٹرسے بجلی فراہم کی جاتی تھی (فوٹو عاجل)
سعودی وزارت اسلامی امورو دعوت و رہنمائی نے کہا ہے کہ جدہ میں نگراں ٹیموں نے متعدد مساجد کی بجلی اور پانی کی چوری کا انکشاف کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق  وزارت نے جمعرات کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ خلاف ورزیوں میں وزارت کے نام پر جاری کرائے گئے 7 بجلی کے میٹروں کے  کمرشل ٹاور اور اردگرد کی دکانوں کو بجلی کی فراہمی کو پکڑا گیا ہے۔ 
کمرشل ٹاور میں نصب لفٹ کو بھی چلانے کے لیے بجلی وزارت کے میٹر سے فراہم کی جا رہی تھی۔

 مسجد کے میٹرسے بجلی کے کیبل کو زیر زمین دکانوں میں منتقل کیا گیا تھا(فوٹو المرصد)

وزارت اسلامی امور کا کہنا تھا کہ مسجد کو فراہم کی جانے والی بجلی کے تار زیر زمین کھینچے گئے تھے۔ علاوہ ازیں مسجد میں خواتین کی نماز کی جگہ پر بھی تجاوزات پکڑی گئی ہیں۔
 خواتین کے مصلے کی جگہ کو چھوٹا  کر کے اسے دکان بنا کر کرائے پر دیا گیا تھا۔
وزارت کی ٹیموں نے خلاف ورزیوں کا پتا لگانے کے بعد بجلی کمپنی سے رابطہ کر کے معاملات حل کرنے کی کارروائی شروع کر دی ہے اور بل کی ادائیگی  تمام ذمہ داران سے کرائی جائے گی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: