Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایم سی اے:سہیل، صابر اور مشتاق کی عمدہ بیٹنگ

 
 سلیم، عمر ، فیصل، خادم اور عالم زیب نے شاندار کارکردگی دکھائی، کاشف نے   4کھلاڑیوں کو آوٹ کیا
 
 
 
زاہد علی۔ مدینہ منورہ
 
 
مدینہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر انتظام کھیلے جانے والے مائی کیئر ھالہ سعودی پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید میچز کھیلے گئے جنکے نتائج کے مطابق پہلے میچ میں بسم اللہ کرکٹ کلب کا مقابلہ شائننگ اسٹارز کی ٹیم سے ہوا جسے بسم اللہ کی ٹیم نے 69رنز سے جیت لیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بسم اللہ کرکٹ کلب نے 7وکٹوں کے نقصان پر 198رنز بنائے ۔ 
محمد سلیم نے 7چوکوں کی مدد سے 39 ، جبکہ ارشد اور محمد علی نے بالترتیب 32اور 29رنز بنائے۔ سجاد نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں شائننگ اسٹارز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 129رنز بناسکی۔ رضوان 37اور حسین 31رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ بسم اللہ کی طرف سے سلیم نے 2اور ارشد نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ بسم اللہ کے سلیم مین آف دی میچ قرار پائے۔ 
دوسرے میچ میںحسین الیون نے کلاسک کلب کو شکست سے دوچار کردیا۔ کلاسیک نے پہلے بیٹنگ کی اور پوری ٹیم 158رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ ظہیر دو رنز کی کمی سے اپنی نصف سنچری مکمل نہ کرسکے۔ علی رانا نے 27اور فہد نے 23رنز بنائے۔ حسنین کی طرف سے اسرار نے 3، علی نے 3اور عامر نے 2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ حسنین الیون نے مطلوبہ اسکور 6وکٹوں کے نقصان پر 18اوورزاور 2گیندوں پر پورا کرلیا۔ 8چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے عمر نے 64رنز بنائے ۔ ابوبکر نے 27رنز اسکور کئے ۔ فہد نے 2، ظہیر نے 2اور کامران نے 2وکٹیں حاصل کیں۔ عمر کو مین آف دی میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ 
کنگز الیون اور مدینہ ڈائمنڈ کے مابین کھیلے گئے میچ میں مدینہ ڈائمنڈز فاتح رہی ۔ کنگز الیون مقررہ 20اوورز نہ کھیل سکی اور پوری ٹیم 154رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ عبدالوحید 32اور افضل 29رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ مدینہ ڈائمنڈ کی طرف سے مدثر نے 3، شعیب نے 2، شاہد نے 2اور فیصل نے 2کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔ جواب میں مدینہ ڈائمنڈ نے مطلوبہ ہدف آخری اوورز میں حاصل کیا جبکہ اس کے آٹھ کھلاڑی آوٹ ہوئے۔ فیصل 44اورکاشف19رنز بناسکے۔ نادر نے تین اور افضل نے 2کھلاڑی آوٹ کئے ۔ فیصل مین آف دی میچ رہے۔
چوتھے میچ میں پاک اسٹالینز اور پاک مدینہ آمنے سامنے ہوئیں۔پاک اسٹالینز نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹیں گنوائیں اور 171رنز بنائے ۔ علی نے جارحانہ بیٹنگ کھیلی اور صرف 10گیندوں پر 5چوکے اور 2چھکے لگاتے ہوئے 34رنز بناڈالے۔ نعیم نے 29اور وسیم نے 21رنز بنائے ۔ پاک مدینہ کے فاروق نے 3وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں پاک مدینہ نے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 19ویں اوور میںہدف پورا کرلیا اور 9وکٹوں کے نقصان پر 175رنز بنائے۔ پاک اسٹالینز کے عدنان نے 2 اور رضا نے 3 کھلاڑی آوٹ کئے۔ 12چوکوں اور ایک چھکے کی مددسے سہیل نے 46گیندوں پر 71رنز بنا ڈالے۔ مشتاق 39رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ سہیل بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔ 
پانچویں میچ میں پاک ایگل اپنے مدمقابل شائننگ اسٹارز کوشکست دینے میں کامیاب رہی۔ شائننگ اسٹارز نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 158رنز کا ٹارگٹ دیا۔ طلحہ نے 6چوکے لگائے اور 44رنز بنائے۔ اسلم نے 31رنز بنائے۔ پاک ایگل کی طرف سے توصیف کے حصے میں 2وکٹیں آئیںجبکہ کاشف 4وکٹیںلے اڑے۔ پاک ایگل کے صابر کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاک ایگل یہ میچ پانچ وکٹوں سے جیت گئی۔ صابر نے 12چوکے لگا کر صرف 23گیندوں پر 60رنز بناڈالے۔ فیاض چوہان نے 4چوکوں کی مدد سے 43رنز بنائے۔ صابر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
حسنین الیون نے اسکائی وارز کے خلاف بھی کامیابی حاصل کی۔ اسکائی وارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 151رنز بنائے ۔ نوید 25، مبشر نے 25، عامر نے 22اور نور نے 22رنز بنائے ۔ حسنین کے سردار نے 4اوورز میں 26رنز دے کر 4وکٹیں اپنے نام کیں۔ خادم نے بھی 2وکٹیں لیں۔ حسنین نے یہ میچ 6وکٹوں سے جیت لیا۔ خلیل 7چوکوں کی بدولت 51رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے ۔خادم نے 43رنز بنائے۔ ریاض نے 2وکٹیں حاصل کیں۔ خادم کو مین آف دی میچ قرار دیاگیا۔ 
پیپسی مدینہ کی ٹیم کو پاک مدینہ نے زیر کردیا۔ پاک مدینہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 7وکٹوں کے عیوض 160رنز بنائے ۔ مشتاق 48گیندوں پر 9چوکے لگا کر 69رنز بنانے میں کامیاب ہوئے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ مدینہ پیپسی کے محمد آصف نے 4وکٹیں حاصل کیں مگر اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلاسکے۔ ہدف کے تعاقب میںپیپسی مدینہ 140رنز بناسکی اور اسکے سارے کھلاڑی 15اوور زمیں آوٹ ہوگئے۔ عمار نے 28اور آصف نے 23رنز بناسکے۔ پاک مدینہ کے فرخ نے 3وکٹیں جمع کر لیں۔ محمداور اویس نے بھی 2،2کھلاڑی آوٹ کئے۔ مشتاق مین آف دی میچ رہے۔ ایک اور میچ میں سعودی اوجر اور کنگز الیون آمنے سامنے ہوئیں۔ سعودی اوجر ایک مضبوط فریق ہونے کے باوجود یہ میچ نہ جیت سکی ۔ یہ میچ 38رنز سے ہار گئی۔ کنگز الیون نے پہلے بیٹنگ کی اور 198رنز کا بڑا اسکور کرنے میںکامیاب رہی ۔ عالم زیب نے 2چھکے اور 5چوکے لگا کر 51رنز بنائے۔ نادر 31اور عبدالوحید 21رنز بناسکے۔ سعودی اوجر کے منظورنے 3وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں سعودی اوجر 8ویں اوورز میں آل آوٹ ہوگئی۔ جہانگیر 39اور راشد 29رنز بناکر نمایاں رہے ۔ کنگز الیون کے اعظم نے 3عالم زیب نے 3اور افضل نے 2کھلاڑی آوٹ کئے ۔ بہترین کارکردگی کی وجہ سے عالم زیب کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
******

شیئر: