Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بندوں کی کوئی بھی دعا ضائع نہیں جاتی ،مولانا سید نعمت اللہ قادری

بزم طلبائے قدیم ومحبان جامعہ نظامیہ جدہ کی تقریب استقبالِ ضیوف الرحمن ،مولانا نوید افروز نے صدارت کی 
جدہ ( امین انصاری ) بزم طلبائے قدیم ومحبان جامعہ نظامیہ کے زیر اہتمام دارالعلم جدہ میں تقریب استقبال ضیوف الرحمن کا انعقاد عمل میں آیا ۔ مولانا حافظ محمد نوید افروز نویدبانی وصدر بزم نے صدارت کی۔ کمسن قاری عبداللہ حذیفہ کی قرأت اور حافظ محمد سلیم قادری کی نعت سے جلسہ کا آغاز ہوا ۔ مولانا حافظ محمد عبدالسلام نے نظامت کے فرائض انجام دئیے ۔مولانا سید شاہ نعمت اللہ قادری اور مولانا شاہ محمد اسلم جاوید قادری نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔ مولانا سید نعمت اللہ قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان جب اللہ تعالیٰ سے دُعا مانگتا ہے اگر وہ اسکے حق میں بہتر ہوتی ہے تو  اللہ عطا کرتا ہے اور اگر وہ بہتر نہیں تو اِس کا نعم البدل اس کو عطا کرتا ہے ۔ جس کی دعا دنیا میں قبول نہیں ہوتی وہ قیامت میں اس کا پلہ ایسی نیکیوں سے بھرا ہوگا جو اس نے نہیں کی ہوں گی۔اللہ تعالیٰ ارشاد فرمائے گا‘ اے بندے! یہ  تری دُعائوں کا نعم البدل ہے جنہیں ہم نے دنیا میں قبول نہیں کیا تھا ۔ مولانا اسلم جاوید نے کہا کہ حجر اسود جب جنت سے دُنیا میں آیا تھا وہ دودھ سے بھی زیادہ سفید تھا ‘ انسانوں کے گناہ جذب کرنے کی وجہ سے وہ سیاہ ہوگیا ۔ ہم اس کو اس لئے بوسہ دیتے ہیں کیونکہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بوسہ دیا تھا ۔ مولانا نوید افروز نے ضیوف الرحمن سے کہا کہ امت مسلمہ بے انتہاء پریشانی کے دور سے گزررہی ہے ہر ملک میں مسلمان الگ طرح سے پریشان ہیں اسلئے حرمین شریفین میں مسلمانان عالم کے لئے خصوصی دُعا کریں ۔ دکن سے آنے والے  ضیوف الرحمان کو  بزم کی جانب سے مشلح پہنایا گیا ۔

شیئر: