Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد عتیق صدر کلچرل وینگ تلنگانہ این آر آئی فورم کے اعزاز میں شام موسیقی

  جذبات انسانی کی مترنم تشریح گلوکاری ہے،سید عبدالرافع، جذبات کو سروں کی بندش میں قید کرنے کا نام موسیقی ہے ۔ محمد عتیق

* * *

امین انصاری ۔ جدہ
      جذبات انسانی کی مترنم تشریح  گلوکاری ہے  ۔اچھی آواز نعمت غیر مترقبہ ہے اور جب اس کو موسیقی کا ساتھ مل جائے تو یہ انسانی جذبات اور احساسات کی ترجمان بن جاتی ہے۔ا ن خیالات کا اظہارمحمد عبدالرافع نے  ریاض سے آئے ہوئے تلنگانہ این آر آئی فورم کے کلچرل وینگ کے صدر  محمد عتیق کے اعزاز میں منعقدہ  شام موسیقی  سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سید عبدالرافع نے کہا کہ انسانی فطرت ہے کہ وہ جب زیادہ خوشی میں ہوتا ہے  تو گنگناتے لگتا ہے اور اس طرح کے عمل سے اسے فرحت ملتی ہے ۔ معلوم ہوا کہ ہر شخص کے اندر ایک گلوکار موجود ہے اسے باہر لانے کی ضرورت ہے ۔
    محمد عتیق صدر کلچرل وینگ   تلنگانہ این آر آئی فورم  نے کہا کہ جذبات کو سروں کی بندش میں قید کرنے کا نام موسیقی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موسیقی تھکے ماندے ذہن کو توانائی بخشتی ہے اور انسان کو چاق و چوبند کردیتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قدیم زمانے کی موسیقی اور گلوکاری آج بھی سننے والوں کی دلوں پر راج کررہی ہے ۔ موجودہ دور کی موسیقی شور شرابہ سے بھرپور ہوتی ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر جدہ کے مشہور گلوکار سید عبدالرافع  اور وسیم مقدم کا شکریہ اداکیا جو ان کے اعزاز میں شام موسیقی کا اہتمام کیا ۔
    نائب صدر  تلنگانہ این آر آئی فورم  محمود مصری نے کہا کہ تلنگانہ این آر آئی فورم جہاں فلائی و سماجی کاموں میں سرگرم ہے وہیں اس نے ایک کلچرل وینگ کا قیام عمل میں لایا جس میں ریاض کی وینگ کے صدر محمد عتیق ہیں جبکہ جدہ کی کلچرل وینگ کے صدر سید عبدالرافع ہیں ۔ یہ دونوں صدور اپنی اپنی ذمہ داری بخوبی انجام دے رہے ہیں ۔ انہوں نے محمد عتیق کا خیر مقدم کیا اور انکے کام کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ صدر تلنگانہ این آر آئی فورم محمد عبدالجبار کی نگرانی میں تمام ارکان اپنی اپنی ذمہ داری نبھا رہے ہیں ۔
    وسیم مقدم نے کہا کہ جدہ میں مقیم گلوکاروں میں بہت ٹیلنٹ ہے وہ اپنی روزگار کی مصروفیات کے باوجود اپنے فن کے ذریعہ اہل جدہ کو محضوض کراتے ہیں اور پابندی سے ریاض کرتے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ بہت سے جدہ کے گلوکار ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں اپنے فن کا جادو جگاچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پرانے  گائیکی اور موسیقی آج بھی اپنا مقام قائم رکھی ہوئی ہے جب بھی کوئی ایونٹ ہوتا ہے سامعین پرانے گیت اور پرانے گانے سننا پسند کرتے ہیں ۔
    شام موسیقی میں شرکت کرنے والوں میں عامر عبدالغفار صدیقی ، عبداللہ افضل ، محمد روشن ، محمد ظہیر ، محمد لئیق باشا،شیجو جون، اور صالح بن جاوید موجود تھے ۔ اس موقع پر سید عبدالرافع، وسیم مقدم  اور خاتون  سینگر آشا نے اپنی آواز میں جدید اور قدیم  گانے گاکر داد حاصل کئے ۔
مزیدپڑھیں:------پاکستان انٹرنیشنل اسکول العزیزیہ جدہ میں سالانہ امتحان یکم مارچ سے ہونگے
    
 

شیئر: