Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئندہ ہفتے الجوہرہ اسٹیڈیم میں پہلی لیڈیز میراتھن

جدہ۔۔۔۔جدہ رننگ ٹیم کی انچارج نسرین غنیم نے بتایا ہے کہ آئندہ ہفتے جدہ شہر کے الجوہرہ اسٹیڈیم میں پہلی لیڈیز میراتھن منعقد ہوگی۔ ’’عاجو ویب سائٹ‘‘ کے مطابق 14برس سے لیکر کسی بھی عمر تک کی لڑکیاں و خواتین اس میں شریک ہونگی۔اول آنے پر انعامات دیئے جائیں گے۔ نسرین نے بتایا کہ خواتین کو اس دوڑ میں حصہ لینے کیلئے پُروقار لباس کی پابندی کرنی ہوگی۔لباس آرام دہ ہو اوردوڑ میں رکاوٹ نہ بنے۔
مزید پڑھیں:- - - - -"حقہ نوش لڑکیوں سے شادی نہیں کرینگے"سوشل میڈیا پر نوجوانوں کی مہم

شیئر: