مملکت میں کلیسا تعمیر کرنے کا مطالبہ نہیں کیا، روحانی پیشوا
قاہرہ: اسکندریہ میں آرتھوڈکس کلیسا کے روحانی پیشوا تواضروس نے کہا ہے کہ انہوں نے سعودی عرب میں آرتھوڈکس کلیسا تعمیر کرنے کا مطالبہ نہیں کیا۔ یہ بات قطعی بے بنیاد ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے دوران اس موضوع پر گفتگو ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ وسائل اطلاعات میں یہ خبر بے بنیاد ہے کہ میں نے ولی عہد ایسا کوئی مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے آرتھوڈکس کلیسا کا دورہ اور عیسائی پیشواؤں سے ملاقات پر ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب آنے کی دعوت دی ہے۔