ولی عہد کے دورہ برطانیہ کی مناسبت سے میگزین کی اشاعت
لندن:برطانیہ میں سعودی سفارتخانے کے تحت ہائی کمیشن نےولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ برطانیہ کی مناسبت سے خصوصی میگزین شائع کیا ہے۔ میگزین میں ولی عہد کے دورہ برطانیہ کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرنے کے علاوہ نیوم منصوبے پر بھرپور طریقہ سے روشنی ڈالی گئی ۔
میگزین کا اداریہ برطانیہ میں سعودی سفیر شہزادہ محمد بن نواف بن عبدالعزیز نے تحریر کیا جس کا موضوع ’’نیوم خوابوں کی سرزمین‘‘ تھا ۔ میگزین کے نگران ڈاکٹر عبدالعزیز المقوشی نے کہا ہے کہ میگزین کے خصوصی نمبر میں ولی عہد کے دورے اور نیوم منصوبے کے علاوہ ہائی کمیشن کی سرگرمیاں اور برطانیہ میں زیر تعلیم سعودی طلبہ کی کارکردگی پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے ۔ میگزین کو سفارتی حلقوں میں سراہا جا رہا ہے ۔