Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راہول کا ’’نموایپ‘‘سے ڈاٹا چوری پر طنز

نئی دہلی۔۔۔کانگریس صدر راہول گاندھی نے نریندر مودی کے ’’نموایپ‘‘سے لوگوں کی ذاتی معلومات چوری ہونے کی خبریں سامنے لانے کیلئے میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔ راہول نے ٹویٹر پر مودی پرطنز کرتے ہوئے تحریر کیا کہ ’’ہائے میرا نام نریندر مودی ہے، میں ہندوستان کا وزیر اعظم ہوں، میں اپنے سرکاری ایپ سے جب بھی منسلک ہوتاہوں تو میں آپ کا سارا ڈاٹا امریکی کمپنیوں کے اپنے دوستوں کو دیدیتا ہوں ۔ میں اسٹریم میڈیا کا شکریہ ادا کررہا ہوں کہ اس نے ہمیشہ کی طرح اس خبر کو بھی سامنے لانے میں اپنا کردار ادا کیا‘‘۔ کانگریس صدر نے اس ٹویٹ کے ساتھ ایک خبر بھی پوسٹ کی جس میں سائبر سیکیورٹی کیلئے کام کرنے والے فرانس کے ریسرچر ایلیٹ ایلڈرسن نے یہ انکشاف کیا کہ ’’نمو ایپ‘‘ کو ڈاؤن لوڈ کرتے ہی صارف کی تمام تفصیلات امریکی کمپنیوں کو پہنچ جاتی ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -وزیر اعلیٰ کی جانب سے گورکھپور کو اسپائس جیٹ کی سوغات

شیئر: