دلتوں کا استحصال کرنا بی جے پی اور آر ایس ایس کے ڈی این میں شامل ہے، راہول
نئی دہلی۔۔۔کانگریس صدر راہول گاندھی نے بی جے پی اور آر ایس ایس پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ دلت سماج کا استحصال کرکے اسے نچلی سطح پر رکھنا ان کے ڈی این اے کا حصہ ہے۔ راہول گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ ’’دلتوں کوہندوستانی معاشرے میں سب سے نچلے پائدان پر رکھنا آر ایس ایس اور بی جے پی کے ڈی این اے میں شامل ہے۔ اس سوچ کو جو بھی چیلنج کرتا ہے۔ اسے وہ تشدد سے دبا دیتے ہیں۔ کانگریس صدر نے کہا کہ ہزاروں دلت بھائی بہن سڑکوں پر اتر کر مودی حکومت سے اپنے حقوق کی حفاظت کا مطالبہ کررہے ہیں جو قابل تعریف ہیں ۔اس دوران لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ملک ارجن کھڑگے اور قبائلی امور کے سابق وزیر کانتی لال بھوریا نے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کرکے صورتحال سے آگاہ کیا ۔