از خود چلنے والی ٹیسلا کار فنی نقائص کی وجہ سے تباہ ہوئی
کیلیفورنیا .... کیلیفورنیا کے ایک جنوبی شہر میں گزشتہ دنوں از خود چلنے والی ٹیسلا کار کا جو ہولناک حادثہ ہوا تھا اور وہ حادثے کے وقت آٹو پائلٹ پر چل رہی تھی۔ حادثے کی وجہ سے کار کا ڈرائیور ہلاک ہوگیاتھا۔ مرنے والے ڈرائیور کے افراد خانہ کا کہناہے کہ وہ کئی دنوں سے اپنی ٹیسلا کار میں فنی خرابی محسوس کررہا تھا اور کار اطمینان بخش طریقے پر نہیں چل رہی تھی ۔ انکے خیال میں یہی وہ نقص تھا جسکی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق مارچ کے آخری ہفتے میں ہونے والے اس حادثے میں 38سالہ ڈرائیور نے اسٹیئرنگ پر ہاتھ نہیں رکھا ہوا تھا۔ مرنے والے ڈرائیور کے بھائی کا کہناہے کہ ہوانگ 8سے 10مرتبہ اپنی گاڑی میں خرابی کا ذکر کرچکا تھا مگر ٹیسلا انتظامیہ نے اس جانب کوئی توجہ نہیں دی۔ ایپل کے ایک انجینیئر کا اصرار ہے کہ حادثے کا سبب بننے میں متذکرہ فنی خرابیوں کے علاوہ کچھ دوسرے نقائص بھی رہے ہونگے۔ اسلئے ہوناتو یہ چاہئے تھا کہ اس کے ڈیلر بھی ان نقائص کا قبل از فروخت پتہ چلاتے اور اسے دور کرنے کی کوشش کرتے۔ہوانگ کا خاندان شہر کے ماؤنٹ ویو علاقے میں رہتا ہے ۔ یہ جگہ قدرے اونچائی پر ہونے کی وجہ سے پہاڑی سمجھی جاتی تھی اور اسی لئے بعض گاڑیو ںکو اوپر چڑھنے میں دشواری پیش آتی تھی مگر یہ دشواری اتنی بڑی نہیں ہوتی تھی کہ لوگ اسے ٹھیک کرانے پر توجہ دیتے اورجب نیچے اتر جاتے تو فنی خرابی کو نظر انداز کردیتے۔ یہی وہ غفلت ہے جو حادثے کا سبب بنتی ہے۔