Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلمان خان کیلئے تاج ہوٹل سے کھانا آیا

جودھپور۔۔۔۔کالے ہرن شکار کیس میں بالی وڈ اداکار سلمان خان کو 5سال جیل کی سزا ہوئی ہے۔ سزا کے بعد سلمان کو عدالت سے جیل بھیج دیا گیا۔ سلمان خان کیلئے تاج ہوٹل سے کھانا لایا گیا ۔ ان کے منیجر نے کپڑے اور دیگر ضروری اشیاء پہنچائیں۔جودھپور کی شدید گرمی میں سلمان خان نے اے سی اور کولر کے بغیر جیل کے پنکھے میں رہی رات گزاری۔ جودھپور سینٹرل جیل کے ڈی آئی وکرم سنگھ نے اس بات کی وضاحت کی کہ کوئی کتنا ہی بڑا یا ہائی پروفائل کیوں نہ ہو جیل میں سبھی قیدی برابر ہیں۔سلمان خان کو جیل میں کوئی خصوصی سہولت فراہم نہیں کی جائیگی۔
مزید پڑھیں:- - - - -بہار میں سرکار زیرو، چاچا نتیش نیروہیں،تیجسوی

شیئر: