Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

المجاردہ میں ڈیوٹی دینے والے 3سیکیورٹی اہلکار شہید

    عسیر- - - -جمعرات او ربدھ کی درمیانی شب کے بعد المجاردہ میں 3سیکیورٹی اہلکاروں کے قتل کے واقعہ نے پورے علاقے میں رنج و غم کی لہر دوڑا دی۔سیکیورٹی اہلکاروں نے واردات کرنے والوں کی تلاش ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دی۔ تلاش میں ہیلی کاپٹر بھی استعمال کئے جا رہے ہیں۔ پولیس کی گاڑی المجاردہ روڈ پر شمال مغرب میں کھڑی ہوئی پائی گئی۔ ابھی تک واردات کرنے والے مفرور ہیں  اور ان کی نشاندہی نہیں ہو سکی ہے۔ عسیر پولیس کے  ڈائریکٹر میجر جنرل صالح القرزعی نے جائے وقوعہ پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔ پولیس اہلکاروں کو فیلڈ ڈیوٹی کے دوران فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا۔
مزید پڑھیں:- - - -ابشر کے ذریعے 2سال تک کا اقامہ جاری ہوسکتا ہے

شیئر: