ہندوستانی فوج کنٹرول لائن پر دباﺅ بنائے رکھے گی
نئی دہلی .... ہندوستانی فوج کنٹرول لائن کیساتھ پاکستان پر اپنا دباﺅ بنائے رہے گی۔ آرمی کمانڈرز کانفرنس میں وادی کشمیر میں مظاہرین کے خلاف ایسے نوجوانوں کو آگے لانے کی ضرورت پر زور دیا ہے جو انتہا پسندی سے تائب ہوچکے ہیں۔ کانفرنس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ کشمیر میں امن کے نئے دور کا آغاز ہونا چاہئے اور نوجوانوں کو اس بات پر قائل کرنا چاہئے کہ وہ تشدد اور بندوق کے کلچر سے باز آجائیں۔