Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپان: دنیا کی معمر ترین خاتون 117سال کی عمر میں چل بسیں

 کیکائی، جنوبی جاپان ....   یہاں رہنے والی  معمر ترین خاتون  نابی تائیما 117سال  کی عمر میں فوت ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کیکائی کے ایک اسپتال میں ہفتے کی شام آخری سانس لی۔ وہ 4اگست 1900ء کو پیدا ہوئی تھیں۔ اس طرح مرتے وقت انکی مجموعی عمر 117سال اور 260دن تھی۔اب تک کے ریکارڈ کے مطابق وہ  دنیا کی تیسری معمر ترین خاتون تھیں۔ 7بیٹے، 2بیٹیاں اور 160پوتے پوتیوں اور نواسے نواسیوں کو سوگوار چھوڑا۔ واضح ہو کہ نابی تائیما سے قبل دنیا کی معمر ترین خاتون کا ریکارڈ جمیکا کی وائلٹ برائون کے پاس تھا جو خود بھی 117سال کی عمر میں گزشتہ سال ستمبر میں فوت ہوئیں۔  وائلٹ برائون سے قبل یہ ریکارڈ اٹلی کے شہر مورانو سے تعلق رکھنے والی ایما مارٹینا لوئیگیا مورانو کے سر تھا۔  ایک اور جاپانی خاتون کو اب  دنیا کی چوتھی معمر ترین خاتون قرار دیا جارہا ہے جن کی عمر 117سال اور 10دن بتائی جارہی ہے۔  واضح ہو کہ کیکائی کا  علاقہ اپنی بہترین آب و ہوا کی  وجہ سے بیحد مشہور ہے  اور یہاں کی آب و ہوا کا اثر ہے جس کے نتیجے میں یہاں رہنے  والے اکثرافراد طویل العمر ہوتے ہیں  اور صحتمند رہتے ہیں۔ تائیما کے  مرنے کے  بارے میں جاپانی ٹی وی نے جو فوٹیج جاری کی ہے  وہ غالباً ان کی آخری تصویر ہے۔ جو  حال ہی میں منعقدہ ایک تقریب میں اتاری گئی تھی۔ اس تقریب میں جاپان کے روایتی سازوں پر پرانی دھنیں بجائی گئیں  تو  تائیما نے اپنے سینے پر روایتی انداز میں ہاتھ رکھا ہوا تھا۔  ٹی وی والوں نے بھی انہیں ایک مثالی ، بہادر اور بہت ہی  مثبت انداز فکر رکھنے  والی خاتون  قرار دیا ہے۔  اطلاعات کے  مطابق دنیا کی تیسری معمر ترین خاتون ہونے کا ریکارڈ انکے پاس تقریباً ایک سال رہا تھا اور ایک امریکی تحقیقی ادارے نے بھی اس کی تصدیق کردی تھی۔ اب انکے پیچھے پیچھے جو معمر خاتون ہیں ان کا نام جوشیزا ہے اور  وہ ٹوکیو کے کانا گاوا پریفیکچر میں رہتی ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -دہشتگرد حملے میں مفلوج ہوجانے والی لڑکی طائفے میں شامل

شیئر: