Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلا حافظ قرآن سعودی روبوٹ

ریاض۔۔۔۔۔سعودی عرب نے نیو م منصوبے کے تعارفی پروگرام کے موقع پر صوفیہ روبوٹ متعارف کرایا تھا اور اسے سعودی شہریت دی گئی تھی۔ اب سعودی عرب نے اس ضمن میں ایک قدم آگے بڑھا کر مرد روبوٹ ’’مسالم ‘‘کو متعارف کرایا ہے۔ یہ عربی زبان سعودی لہجے میں بولتا ہے۔ یہ روبوٹ ڈاکٹر فیصل سالم السرہید نے تیار کیا ہے۔ موصوف کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے روبوٹ کو جان بوجھ کر مسالم کا نام دیا ہے۔ میں نے دیکھا کہ مصنوعی ذہانت کے خطرات کا شور بہت زیادہ بلند ہورہا ہے ۔ مسالم کا تعلق مسلم اور سلام سے ہے ۔ میں نے 8ماہ تک خاموشی کے ساتھ مسالم کی تیاری میں لگائے۔ اب یہ مکمل ہوچکا ہے اور الف سے لیکر ی تک اس کی تیاری سعودیوں کے ہاتھوں ہوئی ہے۔ یہ پوری دنیا میں عربی زبان میں مکالمہ کرنے والا پہلا روبوٹ ہے۔ یہ قرآن کریم کی متعدد سورتوں ، احادیث مبارکہ اور سعودی عرب نیز امارات سے متعلق اہم معلومات حفظ کئے ہوئے ہے۔ یہ مصنوعی ذہانت کی جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کرنے پر قادر ہے۔
 
مزید پڑھیں:- -  -الجوف میں نئے انٹر نیشنل اسکول

شیئر: