چھیڑخانی سے پریشان طالبہ کی فریاد؟
سکندر آباد۔۔۔۔قصبہ شکار پور میں بی اے کی طالبہ نے کالج اور کوچنگ جانا محض اس وجہ سے بند کردیاکہ آتے جاتے راستے میں لڑکے چھیڑخانی سے باز نہیں آرہےتھے۔ نازیبا اور غیر اخلاقی حرکتوں سے تنگ آکر طالبہ نے اہل خانہ کے ہمراہ ایس پی سٹی سے ملاقات کی اور آپ بیتی سنائی۔ ایس پی سٹی ڈاکٹر پروین رنجن سنگھ نے طالبہ کی شکایت سننے کے بعد متعلقہ تھانہ انچارج کو ہدایت دی کہ ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاہم ابھی تک ان منچلوں اور چھیڑخانی کرنیوالوں کیخلاف کسی بھی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی ۔طالبہ نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کیخلاف شکایات درست ہونے کے باوجودبھی پولیس کارروائی نہیں کررہی اور نہ ہی میری فریاد کا ان پر کوئی اثر ہورہا ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔