نوجوان نے لڑکی پر فائرنگ کے بعد خود کو گولی مار لی
پٹنہ۔۔۔۔بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے نوبت پور تھانہ کے چیرورا میں ایک نوجوان نے اپنی مبینہ دوست کو گولی مارنے کے بعد خود کو گولی مار لی جسے علاج کیلئے فوراً اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔اطلاع کے مطابق جوڑاموٹر سائیکل سے جارہا تھا کہ چیرورا گاؤں کے قریب ان میں کسی بات پر جھگڑا ہوگیا اور بات اس قدر آگے بڑھی کہ لڑکے نے اپنی دوست لڑکی کو گولی مار کر زخمی کردیا اور بعد ازاں خود کو گولی مارلی۔علاقے کے لوگوں نے زخمی جوڑے کو اسپتال پہنچایا جہاں لڑکی کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم لڑکا جان سے ہاتھ دھوبیٹھا۔پولیس ذرائع کے مطابق مرنیوالے کی شناخت پھلواری شریف کے کرکری گاؤں کے سجیت کمار کے طور پر ہوئی۔ پولیس نے لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی اور لڑکی سے پوچھ گچھ شرو ع کردی۔