Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ووٹنگ کیلئے نقاب ہٹانے کےمطالبے پر خاتون روپڑی

بلگاری۔۔۔۔کرناٹک اسمبلی انتخابات میں پولنگ بوتھ پر ووٹ ڈالنے پہنچی خاتون سے برقع اتارنے کے مطالبے کے بعد کہاسنی ہوگئی۔ اس موقع پر خاتون ووٹر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی۔بلگاری کے پولنگ بوتھ نمبر 185پر مسلمان خاتون سے برقع اتارنے کیلئے کہا گیا جس کی خاتون نے مخالفت کی اور برقع اتارنے سے انکارکردیا۔بوتھ پر موجود خاتون سیکیورٹی اہلکار نے نقاب اٹھاکر ووٹ آئی ڈی سے تصویر کا موازنہ کرنے کے بعد ووٹ ڈالنے کی اجازت دیدی۔ واضح ہو کہ اس سے قبل اتر پردیش میں برقع پوش خواتین کے ذریعے فرضی ووٹ ڈالنے کے عمل پر قابو پانے کیلئے انتظامیہ نے ووٹنگ مراکز پر خواتین سیکیورٹی اہلکار تعینات کررکھی ہیں جو باپردہ خواتین کی شناخت کرنے کے بعد ووٹ ڈالنے کی اجازت دیتی ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -  -کرناٹک اسمبلی کیلئے پولنگ کا آغاز

شیئر: