یوپی: سول سروسز امتحانات 2جون سے ہونگے
لکھنؤ - -- - یوپی ایس سی ( سول سروسز ) کے امتحانات 2 جون سے لکھنؤ میں ہوں گے۔ حکومت کی جانب سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ شہر میں 80امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں نیز کسی قسم کی بھی گڑبڑ روکنے کے لئے پختہ انتظامات کئے گئے ۔ اس مرتبہ امتحان گاہ کے قریب موبائل فون اور دیگر الیکٹرانک آلات کی سہولتیں معطل کردی جائیں گی اورہر مرکز پر 2سے لے کر4 جیمرزکی تنصیب کیلئے ویل کمپنی کو ٹھیکہ دے دیا گیا ہے۔