Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئندہ 50سال تک اقتدار میں رہیں گے، امیت شاہ

نئی دہلی۔۔۔۔کرناٹک کی فتح پر پھولے نہیں سمانے والے بی جے پی صدر امیت شاہ نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ہدف ملک میں طویل عرصے تک عوام کے درمیان رہنا ہے اورآئندہ 50سال برسراقتدار رہنے کی تیاری کے مقصد سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پارٹی اور اس کی ذیلی تنظیموں کو مستحکم بنانے کیلئے کارکنوں سے مشوروں اور تعاون حاصل کرنا چاہئیے۔کانگریس کے الزامات پر امیت شاہ نے ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر تحریر کیا کہ کانگریس صدر کوان کی پارٹی کی تاریخ یاد نہیں ۔ ایمرجنسی کے زمانے میں دفعہ 356کااستعمال کرکے عدلیہ، میڈیا اور معاشرے کو نیچا دکھانا راہول گاندھی کی پارٹی کی وراثت ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2013ء میں 122نشستیں جیتنے والی کانگریس آج کرناٹک میں صرف 78نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
مزید پڑھیں:- - - -گورکھپور ، شوگر مل کے سابق لیب انچارج نے خودکشی کرلی

شیئر: