سی بی ایس ای انٹر امتحان میں شبیر شاہ کی بیٹی نے ٹاپ کیا
سری نگر ۔۔۔۔نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قید سینیئر کشمیری رہنما شبیر احمد شاہ کی بیٹی اسماء شبیر شاہ نے سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن ( سی بی ایس ای) کے زیراہتمام منعقدہ بارہویں جماعت کے امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جموں وکشمیر میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ اسماء دہلی پبلک اسکول ( ڈی پی ایس ) سری نگر میں زیر تعلیم تھیں۔ سی بی ایس ای بارہویں جماعت میں اسما نے 97.8فیصد نمبر حاصل کئے۔ یاد رہے کہ شبیر شاہ کو گزشتہ برس 26جولائی کو انفورسمنٹ ڈائریکٹور یٹ( ای ڈی )نے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔