دہلی: ربر فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی
دہلی۔۔۔ مالویہ نگر علاقے میں ربر کی فیکٹری میں لگی آگ نے خوفناک شکل اختیار کرلی۔فائر بریگیڈ کی متعدد ٹیموں کے علاوہ فضائیہ کے ہیلی کاپٹر کی مدد سے آگ بجھانے کی کارروائی کی گئی۔آگ اتنی شدیدتھی کہ علاقے کی 13عمارتیں مکینوں سے خالی کرالی گئیں۔مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔فیکٹری کے قریب رہنے والے امیت نے بتایا کہ گزشتہ شب جب آگ لگی تو فائر بریگیڈ کی جانب سے اس پر جلد قابو پانے کا دعویٰ کیا گیا تھا لیکن دیکھتے ہی دیکھتے آگ پوری فیکٹری میں پھیل گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔بھیانک آگ کی وجہ سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
٭فیکٹری کے قریب رہنے والے لوگوں نے گھروں میں داخل کثیف دھوئیں کے باعث کھلے آسمان تلے رات گزاری۔علاقے کے لوگ گھروں میں موجود قیمتی سامان او راشیاء سمیٹ کر رشتے داروں اورمحفوظ مقام کی طرف جانے لگے۔
٭فیکٹری کے قریب سڑک تنگ ہونے سے فائر بریگیڈ کے عملے کو موقع پر پہنچنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔
٭پولیس کا کہنا ہے کہ مالویہ نگر میں اسکول کے قریب کھڑا ٹرک آگ کی زد میں آنے سے جل کر تباہ ہوگیا۔
٭دہلی فائر بریگیڈ کی 35ٹیموں نے آگ بجھانے کی کارروائیوں میں حصہ لیا۔
٭فائر بریگیڈ کے اہلکار نے بتایا کہ رات بھر آگ بجھانے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا جاسکا۔
٭ربر فیکٹری دہلی کے سب سے بڑے مال’’ سلیکٹ سٹی مال‘‘ کے نزدیک واقع ہے۔
پولیس اور فائر بریگیڈ کے عملے نے فیکٹری میں رکھے ہوئے ربر کے ڈرم اور کیمیکل مواد کے ذخیرے ضبط کرلئے ۔