Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی

بیتول۔۔۔۔مدھیہ پردیش کے ضلع بیتول میں ٹرین کا پہیہ ٹوٹنے کے بعد بڑا حادثہ ٹل گیا۔ ریلوے ذرائع نے بتایا کہ یشونت گورکھپور ایکسپریس کے کوچ کا پہیہ ٹوٹ گیا۔حادثے کے بعد ٹرین کو بیتول اسٹیشن پر روک دیا گیا۔ریلوے حکام نے بتایا کہ ٹرین ملتائی سے تقریباً 60کلومیٹر کے فاصلے پر تھی کہ A-2کوچ کا پہیہ زوردار آواز کے ساتھ ٹوٹ گیاجس سے بوگی میں سفر کرنیوالی ایک خاتون زخمی ہوگئی جسے موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریلوے حکام اور عملے نے ٹرین کا باریک بینی سے معائنہ کیا اورٹوٹا ہوا پہیہ تبدیل کر نے کے بعد ٹرین کو منزل کی جانب روانہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں:- - - -سالی کے گھر پر حملہ، ہم زلف کی موت

شیئر: