Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوڈیشہ کا نوجوان سائیکل کے ذریعےسفرحج پر روانہ

جالندھر۔۔۔۔ ہوائی جہاز ، پانی کے جہاز اور بس سے سفر کرکے دنیا کے مختلف ممالک سے عازمین حج ارض مقدس پہنچتے ہیں مگر اوڈیشہ کا نوجوان شیخ شخاوت  سائیکل سے مکہ مکرمہ  کیلئے روانہ ہوگیا۔وہ اوڈیشہ سے چل کر جھار کھنڈ ، دہلی، ہریانہ ، پنجاب سے ہوکر پاکستان ، افغانستان، ایران کے راستے 3049کلومیٹر کا سفر طے کرکے سعودی عرب پہنچے گا۔ سائیکل سے جالندھر پہنچنے پر جامع مسجد کے امام سید ناصر الدین نےشخاوت کا استقبال کیا۔ سید ناصرالدین نے کہا کہ عزم مصمم انسان کی کامیابی کی کلید ہوتی ہے۔ شخاوت کا مختلف ممالک سے ہوکر گزرنے کا مقصد امن و امان اور خیر سگالی کے جذبے کو پروان چڑھانا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -ٹرین میں سفر کے دوران حد سے زیادہ بیگیج پر جرمانہ

شیئر: