Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی میں دو تہائی نشستیں جیتیں گے، گوئل

 نئی دہلی .... ہند کے بجلی اور قابل تجدید توانائی اورکانکنی کے وزیر پیوش گوئل نے کہا ہے کہ بی جے پی یوپی میں ہونے والے ریاستی انتخابات میں دو تہائی نشستیں جیت لے گی۔ انکا کہنا ہے کہ حکومت کو اچھی طرح پتہ ہے کہ نوٹو ں کی بندش سے ملک کے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے لیکن یہ مختصر المدت منصوبہ ہے جبکہ دیگر منصوبے پروگرام کے مطابق جاری ہیں۔ وہ لیڈ ر سمٹ سے خطاب کررہے تھے۔سابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون بھی پروگرام میں شریک ہوئے اور انہوں نے عالمگیریت سمیت انگلینڈ ٹیم کی خراب کارکردگی پربھی بات کی۔ پروگرام میں سچن ٹنڈولکر، وزیراعلیٰ آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈ اور وزیراعلیٰ بہار نتیش کمار بھی خطاب کرینگے۔

شیئر: