Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک حادثے میں سعودی، اہلخانہ سمیت بچ گیا

جدہ۔۔۔۔جدہ میں ایک ٹرک اور 4گاڑیوں کے درمیان ٹکر کے باوجود ایک سعودی شہری اور اس کے اہل و عیال یقینی موت سے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کی بدولت بچ گئے۔ یہ حادثہ جہاں پیش آیا وہاں مقامی صحافی موجود تھا اس نے فوراً ہی پورے واقعہ کی وڈیو کلپ تیار کرکے سوشل میڈیا پر جاری کردی۔عاجل کے مطابق ایک شخص گاڑی چھوڑ کر ریستوران چلا گیا تھا ،گاڑی میں اس کے اہل و عیال بیٹھے ہوئے تھے ،اسی دوران ایک ٹرک آیا اور اس نے کھڑی ہوئی اس گاڑی سمیت 3دیگر گاڑیوں کو ٹکر مار کر تباہ کردیا۔دیگر گاڑیاں خالی تھیں۔البتہ ایک گاڑی میں 2بچے اور چوتھی میں فیملی بیٹھی ہوئی تھی۔

شیئر: