Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یورپی خلائی ایجنسی کو مریخ مشن کی اجازت

  لندن .... یورپی خلائی ایجنسی جو 2003ءسے چاند پر لینڈ کرنے کی کئی کوششیں کرتی رہی ہے مگر اتفاق کی بات ہے کہ اب تک اسکی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوسکی۔ اب یورپ نے 2021ءمیں ایک بار پھر چاند پر اپنی گاڑی روور اتارنے کا منصوبہ بنایا ہے اور اس کے لئے ابتدائی طور پر 45کروڑ یورو کی منظوری دیدی گئی ہے۔ ای ایس اے کے نیا چاند مشن ا بڑے منصوبے کا حصہ ہے جسکے تحت کی گئی ایک کوشش اسی سال اکتوبر میں ناکام ہوچکی ہے۔ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے پروفیسر آف فزکس اینڈریو کوٹس کا کہنا ہے کہ یورپی خلائی ایجنسی کو اس خطرناک اور دشوار مشن کو کامیاب کرنے کیلئے سخت احتیاط ، تگوجہ اور یکسوئی سے کام کرنا پڑیگا۔ اکتوبر میں یورپ کے چاند مشن کے طور پر خلا میں بھیجا جانے والا خلائی جہاز ٹیکنیکل خرابی کے سببب اپنی مدر شپ سے رابطہ ختم ہوجانے کی وجہ سے تباہ ہوگیا تھا۔

شیئر: