Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم مودی نے بتایا فٹنس کا راز

نئی دہلی۔۔۔۔وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے فٹنس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے آج صبح یوگا ایکسرسائز کا وڈیو شیئر کیا۔ وڈیو میں وزیر اعظم ایک پارک میں مختلف قسم کی ایکسرسائز کررہے ہیں۔ انہوں نے وڈیو کے ساتھ ٹویٹر پر تحریر کیا کہ میں اپنی ایکسرسائز کا وڈیو جاری کررہا ہوں ۔ قدرت کے 5عناصر زمین، آسمان، آگ ، پانی اور ہوا سے متاثر ہوں۔یہ انسان کو تروتازہ رکھنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔وڈیو کے ساتھ مودی نے فٹنس چیلنج کے تحت کرناٹک کے وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارا سوامی اور ٹیبل ٹینس کھلاری منیکا بترا کو بھی مخاطب کیا۔ علاوہ ازیں 40بر س سے زائد عمر کے آئی ایس افسروں کو بھی فٹنس چیلنج دیا ۔ واضح ہو کہ مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات راجیہ وردھن راٹھور نے فٹنس چیلنج کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر پش اَپ کرتے ہوئے وڈیو شیئر کی تھی اور  اداکار رتک روشن ، ویراٹ کوہلی اور بیڈ منٹن کھلاری سائنا نہوال کو چیلنج کیا تھا۔
مزید پڑھیں:- - - -غازی پور میں نوجوان کے قتل پر ٹریفک جام کر دیا

شیئر: