یوپی: خوفناک سڑک حادثہ، 6افراد ہلاک
نئی دہلی۔۔۔۔اتر پردیش کے ضلع ہاپوڑ کے گڑھ مکتیشور علاقے میں قومی شاہراہ پر سیانا چوراہے کے قریب تیز رفتار وین ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر سڑک کے کنارےکھڑے ٹرک میں جا گھسی جس سے کار میں سوار 6افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ 4شدید زخمی ہوگئے۔پولیس افسر رام موہن سنگھ نے بتایا کہ حادثے میں ہلاک ہونیوالے افراد سنبھل کے رہنے والے ہیں۔ مرنیوالوں میں ایک شخص کی شناخت شاہ عالم کے طور پر ہوئی جبکہ زخمیوں میں عارف، نفیس ، رفاقت عطا اور شان محمد شامل ہیں۔ عارف اور نفیس اجمیر کے رہنے والے ہیں۔ مرنیوالے دیگرافراد کی شناحت کی کوششیں جاری ہیں۔پولیس افسر رام موہن نے بتایا کہ وین دہلی سے سنبھل جارہی تھی۔ اس میں 11نوجوان سوار تھے۔تمام زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا اور نعشیں قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئیں۔