Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں دھند کے باعث 5گھنٹوں میں 107ٹریفک حادثات

دبئی: دبئی پولیس نے کہا ہے کہ دھند کی وجہ سے دبئی کے مختلف علاقوں میں 5گھنٹوں کے دوران 107ٹریفک حادثات ہوئے۔ کنٹرول روم کے سربراہ بریگیڈیئر خزرج ماجد الخزرجی نے بتایاہے کہ دھند کے دوران کنٹرول روم کو 1062 امدادی کالیں موصول ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ دھند کے وقت ڈرائیوروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔ 

شیئر: