مساج پارلر کی آڑ میں غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث گروہ گرفتار
گرو گرام۔۔۔۔۔گرو گرام پولیس نے سیکٹر 29علاقے میں چلنے والے مساج پارلر’’ اسپا‘‘پر چھاپہ مار کر 5تھائی لینڈی لڑکیوں سمیت 11لڑکیوں اور 4لڑکوں کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے بتایا کہ مساج پارلر کی آڑ میں غیر اخلاقی سرگرمیاں جاری تھیں۔گرفتار کئے جانیوالوں میں ایک کوریائی اور ایک چین کا باشندہ ہے۔سینٹراسپا کا مالک یودھ ویر سنگھ عرف ببلو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں ضلع عدالت میں پیش کرنے کی کارروائی شروع کردی۔