Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تاج محل سے غفلت پر سپریم کورٹ کی برہمی

نئی دہلی۔۔۔۔سپریم کورٹ نے تاج محل کی حفاظت کیلئے مرکزی اور یوپی حکومت کی تساہلی پر سخت لہجے میں کہا کہ اگر مغل دور کی تاریخی عمارت کی حفاظت نہیں کرسکتے تو پھراسے منہدم کردیں۔سپریم کورٹ نے اس بات پر برہمی کا اظہار کیا کہ اتر پردیش کی یوگی حکومت تاج محل کی سیکیورٹی اور اس کے تحفظ کے سلسلے میں دستاویز پیش کرنے میں ناکام رہی۔ عدالت نے ملک کی اہم یادگارکے تحفظ کیلئے مرکز کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات اور آئندہ کیلئے ضروری کارروائی کے بارے میں تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیا۔ جسٹس مدن بی لوکوراور جسٹس دیپک کی 2رکنی بنچ نے کہا کہ تاج محل کے تحفظ پر پارلیمنٹ کی مستقل کمیٹی کی رپورٹ کے باوجود حکومت نے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے۔ سپریم کورٹ کے جج نے سماعت کے دوران کہا کہ ہمارے ملک کا تاج محل پیرس کے ایفل ٹاور سے بھی زیادہ خوبصورت ہے اور یہ غیر ملکی زرمبادلہ میں اضافہ کا ذریعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ 8کروڑ سیاح ایفل ٹاور کو دیکھنے جاتے ہیں جو محض ٹی وی ٹاور کی طرح نظر آتا ہے لیکن ہمارا تاج محل اس سے کہیں زیادہ حسین اور شاندار ہے۔واضح ہوکہ آگرہ کا تاج محل انڈسٹریل بیلٹ میں واقع ہے ۔ گزشتہ 30برسوں میں آلودگی میں تیزی سے اضافہ ہونے کی وجہ سے آگرہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں 8ویں درجے پر پہنچ گیا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -کانگریس کی نیندیں اڑ گئیں، مودی

شیئر: