Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاؤں والوں نے تھانیدار کی رائفل اور 3 لاکھ کی گھڑی لوٹ لی

میرٹھ۔۔۔۔میرٹھ میں کٹھورتھانےکے انچارج پرمود کمار گوتم  پولیس ٹیم کو لے کر گنگا کھادر کے گاؤں اصغری پور میں کچی شراب کے اڈوں پر چھاپہ مارنے پہنچے ۔ پولیس نےکارروائی کے دوران علاقے میں قائم بھٹی کوبند کرکے 50 لیٹر شراب ضبط کرکےموقع سے گرجیت نامی شخص کوگرفتارکرلیا۔ تھانیدار پرمود کمار نے ملزم گرجیت کو پولیس کے ہمراہ جیپ سے کٹھور تھانہ روانہ کر دیا اور ذاتی گاڑی کے ساتھ خود وہیں ٹھہرے ہوئے تھے کہ اچانک گاؤں کے لوگ جمع ہو کرتھانے دار پر حملہ آور ہوگئے اور زدوکوب کرکے اس کے قبضے سے  اے کے-47 رائفل، سی یو جی موبائل اور تقریباً 3 لاکھ مالیت کی رولیکس گھڑی لوٹ کر فرار ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی میرٹھ صدر دفتر سے پولیس کے اعلی افسران اور پولیس کے متعددٹیمیں  جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کا محاصرہ کرلیا۔ڈیرے پر موجود سردار کی ثالثی کے بعد گاؤں والوں نے لوٹی گئی رائفل اور سی یو جی موبائل واپس کردیئے۔
مزید پڑھیں:- - - -یوپی کے ضلع ایٹہ میں آٹا چکی پھٹنے سے 3 افراد ہلاک

شیئر: