Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مودی حکومت کی الٹی گنتی شروع ، سونیا

نئی دہلی۔۔۔۔یوپی اے چیئرپرسن سونیا گاندھی نے نریندر مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے عوام کو مودی کی خطرناک حکومت سے بچانا ضروری ہے۔ اس حکومت نے ہندوستان کے پسماندہ اور غریب عوام کے اندر خوف و ہراس کا ماحول پیدا کررکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی کی ا ضطرابی کیفیت سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے ۔ سیاسی اتحاد کے ذریعے خطرناک حکومت سے عوام کو بچانے کا کام شرع کیا جائے گا۔سونیا نے زور دیکر کہا کہ یوپی اے کو موثر طریقے سے کام کرنا ہوگا۔ راہول گاندھی نے کانگریس کو ’’ہندوستان کی آواز ‘‘قراردیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی ذمہ داری بڑھ گئی ہے ۔ پارٹی ملک کے حال اور مستقبل پر نظر رکھ کر عوام کی بھلائی کے کام کر رہی ہے۔راہول گاندھی نے کانگریس قائدین اور کانگریس خاتون ارکان پر زور دیا کہ وہ ہندوستان کی سربلندی کیلئے جدوجہد کریں۔ ہندوستان کو مظلومیت سے نجات دلائیں۔سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے وزیر اعظم مودی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ خود نمائی کیلئے جملے بازی سے کام لیتے ہیں۔ایسے کلچر کو عام کررہے ہیں جس میں صرف دھوکہ ہی دھوکہ دکھائی دیتا ہے۔ڈاکٹر منموہن سنگھ نے راہول گاندھی کو یقین دلایا کہ وہ اور دیگر تمام کانگریسی رہنماؤں کا تعاون ان کے ساتھ ہے۔ وہ ہندوستان کی سماجی آہنگی اورمعاشی ترقی کو بحال کرنے کی جہت میں کام کرینگے۔
مزید پڑھیں:- - - - -اردو شیریں اور پسندیدہ زبان ہے، وینکیا نائیڈو

شیئر: