تاج محل کی دیکھ بھال نہیں کرسکتے تو استعفیٰ دیدو، کیجریوال
جمعرات 26 جولائی 2018 3:00
نئی دہلی۔۔۔۔۔ اتر پردیش حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں حلف نامہ جمع کرایا گیا کہ مرکزی حکومت اس تاریخی عمارت کی ’’وراثت گود لو‘‘اسکیم کے تحت دیکھ بھال کرے ۔ اس حلف نامے کے بعد دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے سخت تنقید کرتے ہوئے اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے کہا کہ اگر ان کی حکومت تاج محل کی دیکھ بھال کرنے کی سکت نہیں رکھتی تو انہیں اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدینا چاہئے۔’’وراثت گود لو ‘‘اسکیم کے تحت تاریخی مقامات اور قلعوں کی نگرانی، صفائی ستھرائی اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کیلئے نجی اور اجازت یافتہ کمپنیوں سے خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں۔کیجریوال نے ٹویٹر پر تحریر کیا کہ ایک کمپنی کو وزیر اعلیٰ کی کرسی بھی گود لینے دیجئے۔اگر بی جے پی ایک تاریخی مقام کی دیکھ بھال نہیں کرسکتی تو اسے استعفیٰ دیدینا چاہئے۔