Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں ایٹمی توانائی کا پرامن استعمال

سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”البلاد“ کا اداریہ نذرقارئین 
سعودی عرب اور اسکی قیادت راشدہ تمام جہتوں میں مختلف سطحوں پر عظیم الشان کامیابی کے پرچم بلند کررہی ہے۔ ترقی یافتہ دنیا میں اپنا مقام بہتر سے بہتر تر بنانے میں مصروف ہے۔ اس حوالے سے ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے وفد کے دورہ سعودی عرب کا تذکرہ مناسب معلوم ہوتا ہے۔ عالمی وفد نے مملکت کا دورہ کرکے یہاں ایٹمی توانائی متعارف کرانے کیلئے مطلوب بنیادی ڈھانچے کی تیاریاں دریافت کی ہیں۔ ان پر اطمینان کا اظہار کیا۔
سعودی عرب نے ایٹمی توانائی کے پرامن استعمال کو یقینی بنانے کےلئے زبردست حکمت عملی تیار کی ہے۔ ایٹمی توانائی کا پرامن استعمال بڑا کام ہے۔ اس سے بہت سارے شعبوں کی بہتر ی میں تعاون ملے گا۔ بہت سارے شعبوں میں انسانوں کو فائدہ ہوگا۔ میڈیسن اور صنعتی ترقی خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔ ایٹمی توانائی کے پرامن استعمال کا دائرہ بڑا وسیع و عریض ہے۔ ایٹمی توانائی کے پرامن استعمال کے لئے امن وامان کا ماحول بہت اچھا ہونا لازمی ہے۔ کنگ عبداللہ ایٹمی توانائی سٹی ریاستی اداروں کے تعاون سے جامع لائحہ عمل تیار کررہی ہے۔ وزارتوں اور سرکاری ادارو ںکو ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے نفاذ پر آمادہ کررہی ہے۔ آگے بڑھنے کیلئے بنیادی ڈھانچہ بہتر سے بہتر شکل میں تیار کرنے کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اسکی بدولت سعودی عرب تیل کے مابعد کے دور میں قدم رکھے گا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر: