Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج مشن عازمین کیلئے رہائش کا قابل تعریف معیار برقرار رکھے، سفیر پاکستان

    مکہ مکرمہ- - -  سعودی عرب میں  متعین پاکستانی سفیر  خان ہشام بن صدیق نے پاکستانی عازمین کیلئے  حج مشن کے انتظامات  کا معائنہ کرنے کی خاطر مکہ مکرمہ کا دورہ کیا۔ اس  موقع پر  قونصل جنرل شہریار اکبر خان اور ڈائریکٹر جنرل حج ساجد یوسفانی بھی انکے ہمراہ  تھے۔ڈائریکٹر حج  امتیاز شاہ نے حج انتظامات کے بارے میں سفیر کو آگاہ کیا۔ انہو ںنے بتایا کہ اب تک 76000 پاکستانی عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں جن میں سے  51000 سرکاری حج ا سکیم  اور 25000 نجی حج ا سکیم کے تحت ہیں۔ عازمین کی شکایات پرفوری عملدرآمد کیلئے ایک موثر شکایت ہینڈلنگ میکنزم موجود ہے۔ سفیر نے  حج مشن اسپتال کا دورہ  بھی کیا۔جہاں اب تک 11 ہزارعازمین کا  علاج کیا جا چکا ہے ۔ضرورتمندوں میں100سے زیادہ   وہیل چیئرز  بھی تقسیم کی گئی  ہیں۔ مریضوں نے طبی سہولیات  اور طبی عملے کے بارے میں اطمینان کا اظہار کیا۔بعد میں سفیرنے مکہ مکرمہ  میں عازمین کی رہائش کا   بھی دورہ کیا۔ رہائش اور کھانے کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔سفیر نے بہترین انتظامات کے لئے حج مشن کی تعریف کی اور  معیار برقرار رکھنے پر زور دیا۔
مزید پڑھیں:- - - -بنگلہ دیش کے ملٹری اتاشی بریگیڈئیر شاہ عالم کا دور ہ دارالسلام

شیئر: