Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اسلامی امور نے ضیوف الرحمان کی آگہی کیلئے سہ جہتی پروگرام کا افتتاح کر دیا

    ریاض- - - -  وزیر اسلامی امور و دعوت رہنمائی شیخ ڈاکٹر عبدالطلیف آل الشیخ نے حج ، عمرہ و زیارت آگہی پروگرام کا جمعرات کو افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین اور وزارت کے اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔ حج 1439ھ کیلئے وزارت کی تکنیکی خدمات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ یہ 3شعبوں پر مشتمل ہے۔ خادم حرمین شریفین کے حج و عمرہ  مہمانوں کیلئے ای سسٹم ترتیب دیا گیا ہے۔ دوم ضیوف الرحمان کو حج اور مقامات حج سے متعلق تمام معلومات فراہم کرنے کیلئے "مناسک"اپلی کیشن کا نیا ایڈیشن جاری کیا گیا ہے۔ سوم حج، عمرہ اور زیارت سے متعلق اسلامی آگی کیلئے خصوصی پروگرام مرتب کیا گیا ہے۔ وزیراسلامی امور نے بتایا کہ ان سارے پروگراموں کی بدولت ضیوف الرحمان  کو حج عمرے اور زیارت سے متعلق آگہی آسان زبان میں معتبر طریقے سے مہیا ہو گی۔ یہ ساری تبدیلیاں سعودی ویژن 2030کی ہمرکابی کیلئے کی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -مدینہ: سیاحتی بس، 8زبانوں میں گائیڈ مہیا

شیئر: