ہیکٹن حج نے اہل خانہ کو اسمارٹ ٹیبل پر اکٹھا کردیا
مکہ مکرمہ۔۔۔۔۔ہیکٹن حج نے سعودی غیر ملکی اور عرب خاندانوں کو پہلی بار ٹیکنالوجی ٹیبل پر ایک ساتھ جمع کردیا۔ ان سب نے مل کر حجاج کی خدمت کیلئے اپنی نوعیت کے منفرد پروگرام نافذ کرنے کیلئے صلاح مشورے کئے۔ پروگرام میں شرکت کرنیوالوں میں حمزہ الجعید تمام شرکاء کی دلچسپی کا محور بن گیا وہ سب سے کمسن سعودی پروگرامر تھا۔ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین کی ریکارڈ شرکت نے ہیکٹن حج کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرادیا اس میں 50ممالک کے تقریباً 3ہزار ماہرین شریک ہوئے یہ پوری دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا ہیکٹن بن گیا۔