Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صدر جمہوریہ کو قتل کی دھمکی دینے والا پجاری گرفتار

نئی دہلی ۔۔۔ محکمہ پولیس میں اس وقت افراتفری مچ گئی جب ایک پجاری کی جانب سے صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند کو قتل کی دھمکی آمیز کال موصول ہوئی  ۔ اس کے بعد فوراً انٹیلی جنس افسران حرکت میں آ گئے۔ سب سے پہلے آنے والی فون کال کو ٹریس کیا گیا جس سے پتہ چلا کہ فون کرنے والا شخص چراکّل مندر کا پجاری جے رمن ہے۔ تصدیق کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ہے۔ پوچھ گچھکے دوران پجاری نے بتایا کہ وہ نشے کی حالت میں تھا اور  پولس کنٹرول روم کو فون کر کےصدر جمہوریہ کے قتل کی دھمکی دیکر سوگیا تھا۔ جے رمن کا کہنا ہے کہ جب وہ صبح نیند سے بیدار ہوا تو سب کچھ بھول چکا تھا۔پولیس نے رپورٹ درج کرکے اسکے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - -جموں سے دہلی جانے والی بس میں8 ہینڈگرینیڈ کے ساتھ مشتبہ شخص گرفتار

شیئر: