اترپردیش: اٹاوہ میں ماں اور 3بیٹیوں کے قتل سے سنسنی
نئی دہلی۔۔۔۔۔اٹاوہ کے راحت پورہ کی کاشی رام کالونی میںرہائش پذیر خاتون کو گلا دبا کر قتل کردیا گیا بعد ازاں اس کی تینوں بیٹیوں کو تیسری منزل سے نیچے پھینک دیا گیاجس سے 2موقع پر ہلاک جبکہ تیسری اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ گئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فارنسک ٹیم سمیت کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے ۔کانشی رام کالونی کے لوگوں نے بلاک 21کے 334نمبر کوارٹر میں رہائش پذیر نیہا کی ڈھائی سال کی کلو، 4سالہ موہنی اور7سالہ تلسی کو باہر پڑے دیکھا تو کہرام برپا ہوگیا۔پڑوسیوں نے جب کوارٹر میں جاکر دیکھا تو وہاں نیہا مردہ حالت میں پڑی ہوئی تھی ۔ ایس ایس پی اشوک کمار ترپاٹھی نے بتایا کہ بچوں کا باپ چھوٹے کانشی رام کالونی میں مقیم تھا۔ واقعہ کے روز چھوٹے گھر پر موجود نہیں تھا۔ اس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ فارنسک ٹیم اور ڈاگ اسکواڈکی مدد سے جائے وقوعہ کی چھان بین کی جارہی ہے۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔