جنگ نے جدا کردیا تھا ، مکہ نے ملادیا
ریاض۔۔۔۔7سالہ جنگ نے 2سگے بھائیوں کو ایک دوسرے سے جدا کردیاتھا ، اس دوران دونوں نے ایک دوسرے کو ایک بار بھی نہیں دیکھا۔ دونوں فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے مکہ مکرمہ پہنچے ایک دوسرے کا سامنا ہوا ۔ دونوں ایسے والہانہ انداز سے ایک دوسرے سے ملے کہ دیکھنے والے آبدیدہ ہوگئے۔دونوں ایک دوسرے کے گلے لگ کر زاروقطار رونے لگے اور ایک دوسرے کو پیار کرتے کرتے زمین پر گر گئے۔ دونوں کی بیویاں بھی ایک دوسرے سے بغل گیر ہوگئیں۔ ان میں سے ایک اردن اور دوسرا شام میں رہائش پذیر تھا۔ جنگ کے حالات نے دونوں کو ایک دوسرے سے جدا کردیا تھا ۔